موجودہ حالا ت میں بھارت کے ساتھ مذاکرات یا ٹریک ٹو ڈپلو میسی ممکن نہیں ٗوزیر دفاع خواجہ آصف

کسی افغان کو دستاویزات کے بغیر پاکستان نہیں آنے دیں گے ٗ میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 18:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حالا ت میں بھارت کے ساتھ مذاکرات یا ٹریک ٹو ڈپلو میسی ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ اور میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ مذاکرات یا ٹریک ٹو ڈپلومیسی ممکن نہیں ۔ حکومت نے مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ بارڈر منیجمنٹ کے بغیر دہشت گردی پر قابو پانا ممکن نہیں ٗ افغان مہاجرین کے بھیس میں دہشتگرد آرہے ہیں ، کسی افغان کو دستاویزات کے بغیر پاکستان نہیں آنے دیں گے ۔