عجمان: سرکاری ادارے کے ایشیائی ملازم کو رشوت لینے پر ایک سال قید کی سزا

پیر 25 جولائی 2016 18:16

عجمان: سرکاری ادارے کے ایشیائی ملازم کو رشوت لینے پر ایک سال قید کی ..

عجمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء): عجمان کی مقامی عدالت نے سرکاری محکمے کے ملازم ایک ایشیائی شہری کو رشوت لینے پر ایک سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق 43سالہ ایشیائی شہری نے دوران ملازمت ناجائز کام کے لیئے ایک اماراتی شہری سے4,000درہم رشوت وصول کی تھی۔ جس کے بعدکسی نامعلوم شخص نے عجمان سی آئی ڈی کو اطلاع کر دی تھی۔

(جاری ہے)

سی آئی ڈی پولیس کو تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ مذکورہ ایشیائی شہری نے نامکمل کاغذات کے باوجود اماراتی شہری کا کام کر دیا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے سرکاری ملازم کو گرفتار کر لیا۔ ایشیائی ملازم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ عدالت نے تمام ثبوتوں کا مدِ نظر رکھتے ہوئے ۔ غیر ملکی شہری کو ایک سال قید اور سزا مکمل ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا بھی حکم سنایا۔