بھارت نے اپنے سفارتی عملے کو اسلام آبادکے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو نکالنے کی ہدایت کردی

پیر 25 جولائی 2016 18:10

بھارت نے اپنے سفارتی عملے کو اسلام آبادکے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) بھارت نے اسلام آباد میں موجود اپنے سفارتکاروں اور دیگر حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی سکولوں میں زیر تعلیم اپنے بچوں کو نکال لیں ۔بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا “کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت نے اپنے سفارتی عملے اور دیگر حکام کو اسلام آباد کے مقامی سکولوں سے اپنے بچوں کو نکالنے کی ہدایت کردی ہے ۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارتی حکام اپنے بچوں کو وطن واپس بھیج سکتے ہیں یا خود واپس آسکتے ہیں۔اسلام آباد کے امریکی سکول میں بھارتی حکام کے تقریبا 50بچے زیر تعلیم ہیں ۔بھارتی حکام نے اسلام آباد کی طرف سے بھی اسی طرح کے اقدام کو مسترد نہیں کیا۔واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان میں ہونے والے احتجاج کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ بھارتی سفارتی عملے کی سیکورٹی کو یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :