عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی بلاامتیاز خدمت کی ،سماجی خدمت کیلئے ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،امریکی حکومت اور عوام ایدھی صاحب کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کاایدھی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

پیر 25 جولائی 2016 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی بلاامتیاز خدمت کی اور سماجی خدمت کیلئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،امریکی حکومت اور عوام ایدھی صاحب کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے عبدالستار ایدھی کے گھر آکر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی بلاامتیاز خدمت کی اور ان کی سماجی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،عبدالستار ایدھی نے بانی پاکستان کے مشن کو آگے بڑیا ہے،عبدالستار ایدھی کے انتقال سے پیدا ہونے والا انخلاء پر نہیں کیا جاسکے گا۔امریکی سفیر نے کہا کہ امریکی حکومت اور عوام ایدھی صاحب کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :