Live Updates

مشکلات میں اضافہ کرنے والی نواز لیگ جلد رخصت ہونے والی ہے ،7اگست سے حتمی تحریک شروع ہو گی‘شعیب صدیقی

پی پی147سے نواز لیگ کے لیبر ونگ کے جماعت علی شاہ کی تھریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سے ملاقات و پی ٹی آئی میں شمولیت

پیر 25 جولائی 2016 18:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ عوامی مشکلات میں اضافہ کرنے والی نواز لیگ کی حکومت جلد رخصت ہونے والی ہے ،عمران خان کی کال پر ملک بھر میں 7اگست سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک حتمی ثابت ہو گی ۔

(جاری ہے)

شعیب صدیقی نے پی پی147سے نواز لیگ کے لیبر کونسلر اور فرینڈز گروپ کے چئیرمین جماعت علی شاہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناقص کارکردگی کے باعث حکومتی کشتی میں سوراخ ہو چکے ہیں اور نواز لیگ کے اپنے ساتھی ایک ایک کر کے ساتھ چھوڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ25برسوں سے اقتدار پر قابض شریف فیملی صرف لاہور شہر کو پینے کا صاف پانی نہیں دے سکی جبکہ دوسرے شہروں میں حالات اس سے بھی زیادہ خراب ہو چکے ہیں اور عام آدمی کا جینا دوبھر ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کا بجٹ رکھنے والی ضلع لاہور کی انتظامیہ کیلئے شرم کا مقام ہے کہ این اے122کی ہر یونین کونسل میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے ہیں اور انتظامیہ نے اس عوامی فلاحی منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں انہوں نے کہا کہ اس علاقے سے منتخب ہونے والے جعلی سپیکر اپنی گلی میں بھی ترقیاتی کام نہیں کروا سکے انہوں نے گذشتہ 14برسوں میں این اے122کے عوام کیلئے ایک دھیلے کا کام نہیں کیا شعیب صدیقی سے نواز لیگ سے پی ٹی آئی میں آنے والے جماعت علی شاہ نے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر ملک وقاص ،احمد حسن ،عرفان احمد خان، خلیل احمد بھٹی ،واجب گُل ،حسن علی خان ،دلدار بھٹی ،چوہدری اکبر ،حافظ عامر مغل اور محمد علی بھی موجود تھے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے ایم پی اے شعیب صدیقی کا والہانہ استقبال کیا اور پی پی147میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو سراہا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات