حکمران عوام دشمن پالیسوں میں’’ سہولت کار‘‘ بن چکے ہیں‘ یاسمین راشد

ملک میں کر پٹ نظام کے خاتمے اور تبدیلی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا

پیر 25 جولائی 2016 18:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) ایڈؤئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکمران عوام دشمن پالیسوں میں’’ سہولت کار‘‘ بن چکے ہیں،ملک میں کر پٹ نظام کے خاتمے اور تبدیلی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،موجودہ حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں جاسکتی،حکمرانوں اور انکے حواریوں کے سواکہیں بھی ترقی اور خوشحالی نظر نہیں آتی،لاہور میں ایک ہی بارش نے حکومت کے جھوٹے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے پورا شہر لاوارثوں کی طر ح ڈوبتا رہا ہے۔

پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملک میں وسائل کے غلط استعمال اور غیر ضروری منصوبوں پر اربوں روپے کے استعمال کیوجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روگاری کا سیلاب آیا ہے جسکی ذمہ داری نااہل حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں نظر آتی ہے کیونکہ حکمران ملک کو آئین وقانون اور قومی امنگوں کی بجائے اپنی مر ضی کے مطابق چلا رہے ہیں جسکی وجہ سے غر یب آدمی کے پاس خود کشی کے سواکوئی آپشن باقی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عام آدمی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی بجائے میٹر وجیسے منصوبوں پر اربوں روپے خر چ کر رہے ہیں وہ وقت زیادہ دور نہیں جب قوم کو ان نااہل اور کر پٹ حکمرانوں سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی اور اس ملک میں عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت قائم ہوگی اور ملک میں حقیقی تبدیلی آئیگی ۔

متعلقہ عنوان :