خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،ریلوے کی زمینو ں پر غیرقانونی رہائشی تجاوزات سے متعلق جائزہ

پیر 25 جولائی 2016 18:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان ریلوے کی زمینو ں پر غیرقانونی رہائشی تجاوزات سے متعلق جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلوے کی مختلف اضلاع میں پائی جانے والی زمینوں پر غیرقانونی کچی آبادیوں کی روک تھا م سے متعلق ڈرایکٹوریٹ آف پراپرٹی اینڈلینڈ کو اپنی تجاویز کو حتمی شکل دے کرآیندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

وزیرریلوے نے مزیدکہاکہ ریلو ے زمینوں پرغیرقانونی تجاوزات کا تخمینہ لگایا جائے کہ کب سے یہ وقوع پزیر ہوئیں اورریلوے کو اُس وقت سے اب تک لیز پر دینے سے کتنی آمدن متوقع ہو سکتی تھی۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اس پائیلٹ منصوبہ کی لاہور سے ابتداء کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اجلاس میں ممبر فنانس غلام مصطفی، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی،چیف مارکیٹنگ منیجرعبدالحمید رازی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سلمان صادق،چیف کمرشل منیجرپسنجرخالد خورشیدکنورڈائریکٹرپراپرٹی اینڈ لینڈارشد سلام خٹک، جوائنٹ ڈائریکٹرپراپرٹی اینڈ لینڈمحمد حفیظ اﷲ سمیت ریلوے کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :