ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں پر نگرانی فیس عائد کر دی

پیر 25 جولائی 2016 18:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) پر لسٹڈ تمام کمپنیوں پر نگرانی فیس عائد کردی۔ اس کا اطلاق 1 جولائی 2016سے ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ فیس ایس ای سی پی کی جانب سے پی ایس ایکس وصول کرے گا جس کی شرح لسٹنگ فیس کا دس فیصد ہے۔ یہ فیس پی ایس ایکس کو ادا کی جانے والی لسٹنگ فیس کے علاوہ ہے۔ایس ای سی پی متواتر لسٹڈ کمپنیوں کے امور کی نگرانی کرتا ہے اور اس کام کے لئے اضافی کوششیں اور انسانی وسائل درکار ہوتے ہیں۔ انضباطی ادارے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے دوسرے حلقوں میں بھی ایسی ہی فیس وصول کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :