عجمان:شہریوں نے گاڑیوں کے میٹر چیک کرنے کو بھی سالانہ انسپیکشن کا حصہ بنانے کی تجویز دے دی

پیر 25 جولائی 2016 17:50

عجمان:شہریوں نے گاڑیوں کے میٹر چیک کرنے کو بھی سالانہ انسپیکشن کا حصہ ..

عجمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء): شہریوں اور گاڑیوں کے کاروبار سے منسلک افراد نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ گاڑیوں کے میٹر وں کو بھی سالانہ انسپیکیشن کا حصہ بنایا جائے ۔ کیونکہ اکثر ڈیلر کار گاڑی کے میٹر کو ٹیمپر کر کے اسکے کلومیٹر وں کو کم کر دیتے ہیں ۔ جس کے بعد خریدنے والے فرد کو میٹر پر دکھائی دینے والے کلومیٹر ہی دکھائے جاتے ہیں۔

ایک شہری کے مطابق اس نے 2009ماڈل جی ایم سی خریدی ۔

(جاری ہے)

جو کہ ڈیلر کے مطابق95000کلومیٹر چلائی گئی تھی۔ لیکن جب میں نے اس کی ٹیسٹنگ کروائی تو پتہ چلا کہ یہ تو ایک لاکھ سے بھی زائد چلائی گئی تھی۔اس کے بعد میں نے وہیکل انسپیکشن سنٹر میں اسکا میٹر چیک کروایا تو انہوں نے کہا کہ یہ سہولت یہاں میسر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی کا کوئی مینٹیننس ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ایک اندازے کے مطابق ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں خراب میٹروں کا شکار ہوتے ہیں۔ اسلیئے شہریوں نے آر ٹی اے کے حکام سے اپیل کی ہے کہ انسپیکشن کے طریقہ کار میں میٹروں کا چیک کرنا بھی شامل کیا جا ئے۔