انٹرنیشنل مانیٹرنگ بورڈ کی پاکستان میں پولیو وائرس کی روک تھام کے لئے کی گئی کوششوں کی تعریف

وسائل کی کمی نہیں تاہم قومی لائحہ عمل میں وضع کئے گئے اقدامات کیلئے اضافی گرانٹ بھی دی جانی چاہیے،آئی ایم بی

پیر 25 جولائی 2016 17:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) انٹرنیشنل مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی) نے پاکستان میں پولیو وائرس کی روک تھام کے لئے کی گئی کوششوں کو تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ، شمالی سندھ اور زیادہ خطرات والی آبادیوں خاص طورپر پاک افغان سرحد پر پولیو مہم کے معیار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔عالمی سطح پر پولیو کے مرض کی روک تھام بارے نگرانی کرنے والے ادارہ نے کہا ہے کہ پولیو وائرس پھیلنے کے کم سیزن میں پاکستان کی کاکردگی اور بروقت کام اور کوششیں متاثر کن ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ نے رواں سال کے دوران پاکستان میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے قومی لائحہ عمل اور حکمت عملیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ آئی ایم بی نے عالمی سطح پرپولیو خاتمہ کے ادارہ اور امداد دینے والے اداروں پر پولیو خاتمہ کے سلسلہ میں حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر زوردیا۔بورڈ نے قرار دیا کہ اس وقت وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم قومی لائحہ عمل میں وضع کئے گئے تمام اقدامات کیلئے اضافی گرانٹ اور امداد بھی دی جانی چاہیے۔ بورڈ نے اس ضمن میں ممکنہ امداد ی اداروں کو مشورہ دینے کو مناسب قرار دیا

متعلقہ عنوان :