اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے آئی جے پی روڈ کی مرمت و بحالی کے تعمیراتی کام کا افتتاح کر دیا

سات کلومیٹر طویل سڑک پنڈورہ سے جی ٹی روڈ تک تعمیر کی جائیگی ٗ اس منصوبے پر 16کروڑ روپے لاگت آئے گی جو چھ ماہ میں مکمل کیا جائیگا ٗ شیخ انصر عزیز

پیر 25 جولائی 2016 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے آئی جے پی روڈ کی مرمت و بحالی کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہاہے کہ سات کلومیٹر طویل سڑک پنڈورہ سے جی ٹی روڈ تک تعمیر کی جائیگی ٗ اس منصوبے پر 16کروڑ روپے لاگت آئے گی جو چھ ماہ میں مکمل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جے پی روڈ طویل عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اس سڑک پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں گزرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹرانسپورٹرز نے بھی سڑک کے حوالے سے کافی شکایات کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پیرودھائی پر جلد انٹرچینج تعمیر کیا جائے گا۔ شیخ انصر عزیز نے کہا کہ تھوڑے عرصہ میں کارپوریشن فعال نظر آئے گی۔ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی بھی مرمت کریں گے۔ پانی کا مسئلہ بھی آنے والے دنوں میں حل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :