(ن) لیگ اپنے سوا ہر کسی کا حتساب چاہتی ہے ‘اپوزیشن کا احتجاج نہیں حکومتی لوٹ مارانتشار اور فساد کی جڑ ہے‘چوہدری سرور

کر پشن کیخلاف بولنے والوں سے (ن) لیگ نفرت کرتی ہے ‘پانامہ لیکس میں کر پٹ لوگوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ملک میں شفاف احتسا ب ہو جائے تو کر پٹ حکمران اقتدار میں نہیں جیلوں میں ہوں گے ، کارکنوں کے وفود سے گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی ۔2016ء) سابق گو رنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اپنے سوا ہر کسی کا حتساب چاہتی ہے ‘اپوزیشن کا احتجاج نہیں حکومتی لوٹ مارانتشار اور فساد کی جڑ ہے‘کر پشن کیخلاف بولنے والوں سے (ن) لیگ نفرت کرتی ہے ‘پانامہ لیکس میں کر پٹ لوگوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ‘ملک میں شفاف احتسا ب ہو جائے تو کر پٹ حکمران اقتدار میں نہیں جیلوں میں ہوں گے۔

تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں سابق گو رنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جب تک حکمران ملک میں لوٹ مار کے بازار کو ختم نہیں کر یں گے اس وقت تک تحر یک انصاف خاموش نہیں بیٹھیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور حکومت میں کر پشن اور لوٹ مار کے جتنے سیکنڈ لز سامنے آئے ہیں ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے اپنی کر پٹ حکومت بچانے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے کوئی بہانہ (ن) لیگ کو احتساب سے نہیں بچا سکتا ‘قوم سے جھوٹ بولنے والے حکمرانوں کا ٹھکانہ اقتدار نہیں جیل ہو ناچاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ترقی اور خوشحالی کے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ملک میں بدتر ین لوڈشیڈ نگ حکمرانوں کی ناکامیوں کی تصد یق کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک اور قوم کی بجائے ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے جسکی وجہ سے حکومتی سطح پر ملک بالکل لاوارث نظر آرہا ہے حکمران اگر سمجھتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول کر احتساب سے بچ جائیں گے تو ایسا کسی بھی صورت ممکن نہیں جنہوں نے کر پشن اور لوٹ مار کی ہے انکو اس کا ضرور حساب دینا پڑ یگا ۔

متعلقہ عنوان :