اساتذہ تبادلوں کی بجائے نظام تعلیم بہتر بنانے کی کوشش کریں،حکومت کو جب مناسب لگے تب اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی ہٹائے گی، وحید گل

پیر 25 جولائی 2016 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل نے کہا ہے کہ اساتذہ تبادلوں کی بجائے نظام تعلیم بہتر بنانے کی کوشش کریں۔حکومت کو جب مناسب لگے تب اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی ہٹائے گی۔اساتذہ کو ہٹالوں پر مشتعل کرنے والے لوگ قوم کے بچوں کے دشمن ہیں۔میٹرک کے امتحانات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی اکثریت غریب اور مستحق افراد کے بچوں کی ہے ۔

پنجاب حکومت ان پوزیشن ہولڈر بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات خود برداشت کرے گی۔پوزیشن ہولڈر بچوں میں زیادہ تعداد سرکاری سکولوں کے طلبہ وطالبات کی ہے۔اساتذہ نظام تعلیمی کی بہتر کیلئے اپنا حقیقی رول ادا کریں۔وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک این جی او کے زیر اہتمام ایجوکیشن پر منعقدہ سیمینا ر سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وحید گل نے مزید کہا پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کو پیف کے حوالے کرنے کا فیصلہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے کیا ہے ۔

پنجاب کے اکثر سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری غیر یقینی ہو چکی تھی جس کی وجہ سے طلبہ پڑھائی کے میدان میں ناکام ہو رہے تھے اور ہر مفاد پرست شخص تنقید کا نشانہ حکومت کو بنا رہا تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن صوبے بھر کے بچوں کو اعلیٰ کے آراستہ کرنا ہے اس کیلئے ان کی جدوجہد کسی ڈکی چھپی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا دانش سکولوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔یہاں میٹرک کے بنیاد پر داخلے ملتے ہیں کسی کی سفارش پر داخلہ نہیں ملتا یہاں صرف غریب اور یتیم بچوں کا داخلہ کیا جاتا ۔دانش سکولوں کا معیار ایچی سن جیسا ہے اب میں مزید بہتری لائی جا رہے ہے۔

متعلقہ عنوان :