بیرون ملک سے قرضے لے کر حکمرانوں کی جیبیں بھرنے کی روایات ختم ہونی چاہیے،سعدیہ سہیل رانا

پیر 25 جولائی 2016 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے قرضے لے کر حکمرانوں کی جیبیں بھرنے کی روایات ختم ہونی چاہیے، ملک کی ترقی کا راز کرپشن کے خاتمے سے مشروط ہے جب تک کرپشن کے بے تاج بادشاہ اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں پاکستان کی ترقی کی سمت درست نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کے دی ہوئی حکمت عملی پر عملدرآمد کرے کرپٹ لوگوں کو کھلی چھوٹ دینے سے قومیں ترقی کی منازل طے نہیں کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں کرپٹ افراد کے خلاف تحریک شروع ہوچکی ہے ،پاکستان میں بھی اس تحریک کی ضرورت ہے حکمرانوں کی جیبوں پر ہاتھ ڈالنا ہو گا۔ احتساب کا نعرہ سب سے پہلے تحریک انصاف نے لگایا جو اب ملک بھر میں مقبول ہوچکا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے خود کو سب سے پہلے احتساب کے لئے پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :