مدینہ منورہ: قرآن کمپلیکس کے ملازمین تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیرسے پریشان

پیر 25 جولائی 2016 17:29

مدینہ منورہ: قرآن کمپلیکس کے ملازمین تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیرسے ..

مدینہ منورہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء): مدینہ منورہ قرآن کمپلیکس میں کام کرنے والے 100ملازمین کو گزشتہ کچھ عرصے سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی. گزشتہ دنوں قرآن کمپلیکس کے سیکرٹری محمد العوفی کی ملازمین کے وفد سے ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ۔ جس میں تنخواہوں کی ادائیگی کے لیئے بات چیت کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

ملازمین کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ قرآن کمپلکیس کا مکمل کنٹرول سنبھالے تو بہتر ہے۔

جس سے ان کی ملازمتوں کو تحفظ فراہم ہو گا۔ متعدد شعبوں کے ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے کمپلیکس میں کام کرنے سے انکار کر دیاہے ۔ ملازمین نے وزارتِ داخلہ سے کہا ہے کہ وہ اس مسلے کے حل کے لیئے ایک کمیٹی تشکیل دے ۔تا کہ ان کی مشکلات کو حل کیا جا سکے۔