ن لیگ کی حکو مت کو تحریک انصا ف کا راستہ روکنا مہنگا پڑے گا۔ رہنماتحریک انصا ف رہنماشیخ مائر

پیر 25 جولائی 2016 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنماشیخ مائر نے کہا ہے کہ تحر یک انصا ف نیب آفس کے باہر پر امن مظاہرہ کر کے اپنا احتجاج ریکار ڈ کرانا چاہتی تھی مگر ن لیگ کی حکو مت کنٹینر وں سے راستے بندکر کے ثا بت کر دیا ہے کہ وہ اپنی کر پشن چھپا نے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے ملک میں اداروں نام کی کو ئی چیز نہیں رہ گئی ہر ادارے میں حکو مت نے اپنے من پسند افرادلگا کر اپنے من پسند فیصلے کرائے جارہے ہیں ن لیگ کی حکو مت کو تحریک انصا ف کا راستہ روکنا مہنگا پڑے گا تحریک انصا ف عمران خان کی قیا د ت میں ہر پلیٹ فارم اور ہر حا لت میں ن لیگ کی کر پشن کو بے نقا ب کر تی رہے گی نیب آفس کے باہر ہو نے والے مظاہرے کو رو ک کر حکو مت نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ وہ عمران خان کی تحریک سے کتنا خا ئف ہیں حکو متی روکاو ٹو ں کے باو جو د ملک بھر میں تحریک انصا ف حکمرانو ں کی کر پشن سے قو م کو آ گاہ کر تی رہے گی حکو مت کے د ن گنے جا چکے ہیں اس کے او چھے ہتھکنڈے اسے کسی صور ت بھی نہیں بچا سکتے ۔

متعلقہ عنوان :