وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

اجلاس میں صدر ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے ناموں پر ممبران کو اعتماد میں لیا جائیگا وزیر اعظم نو منتخب ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے

پیر 25 جولائی 2016 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (بدھ کو) طلب کرلیاگیا۔ وزیراعظم نواز شریف پارٹی صدر ہونے کی حیثیت سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس 27جولائی کو ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون برائے سیاسی امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر الیکشن میں جیت کے بعد نو منتخب امیدواروں کیساتھ آزاد کشمیر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے اور آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کے ناموں پر غور بھی کیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف پارٹی کے صدر ہونے کی حیثیت سے آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نو منتخب ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔۔