اے این ایف کا عوامی شکایات کے اندراج اور عوام الناس کو سہولت کے لئے یونیورسل نمبر 111-222-331 فعال کردیا گیا

پیر 25 جولائی 2016 17:18

اسلام آباد۔25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے عوامی شکایات کے اندراج اور عوام الناس کو سہولت فراہم کرنے کے لئے یونیورسل نمبر 111-222-331 فعال بنا دیا گیا ہے ،جو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابقاینٹی نارکوٹکس فورس منشیات کے خلاف فرائض انجام دینے والا پاکستان کا ایک کلیدی ادارہ ہے، جو معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ اسی یونیورسل نمبر پر منشیات فروشی، اسمگلنگ اور منشیات سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ شکایت کنندہ کا نام اورذاتی کوائف صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :