حساس معاملات کو مناسب انداز سے حل کرنے میں ناکامی امریکا اور چین کے درمیان فوجی تعلقات کو خطرہ میں ڈال سکتی ہے

چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین فان چونگ لانگ کی امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائیس کے ساتھ ملاقات میں گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 17:15

بیجنگ ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) حساس معاملات کو مناسب انداز سے حل کرنے میں ناکامی امریکا اور چین کے درمیان فوجی تعلقات کو خطرہ میں ڈال سکتی ہے۔ یہ بات چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین فان چونگ لانگ نے امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائیس کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا اعتراف کرنا چاہئے کہ دونوں ممالک کے فوجی تعلقات میں بعض مشکلات اور چیلنجز موجود ہیں، بعض پیچیدہ اور حساس عوامل کے باعث دونوں ممالک کے فوجی تعلقات متاثر ہوتے ہیں۔

اس موقع پر امریکی عہدیدار سوزن رائیس نے کہا کہ اعتماد سازی کے اقدامات اور بہتر مواصلاتی روابط کے نتیجہ میں بعض خطوں میں ایک دوسرے کے قریب تعینات دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان حادثاتی ٹکراؤ کے خطرات کم ہوئے ہیں تاہم اس ضمن میں پیش رفت کے باوجود ہمیں اختلافات اور درپیش چیلنجز بارے تبادلہ خیال کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں چینی خارجہ قونصلر یانگ جائی چی سے بات چیت کرتے ہوئے سوزن رائیس نے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے کھلی پالیسی اپنانے پر زور دیا اور ماحولیاتی آلودگی، صحت کے عالمی مسائل اور اسلحہ کے عدم پھیلاؤ جیسے ا مور پر چین کے ساتھ تعاون بارے مثبت باتیں کی ہیں۔ سوزن رائیس اپنے دورہ کے دوران چین کے صدر ژی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گی۔

متعلقہ عنوان :