شارجہ : رش کے اوقات میں بھاری ٹرکوں کا شہر میں داخلہ ممنوع

پیر 25 جولائی 2016 16:58

شارجہ : رش کے اوقات میں بھاری ٹرکوں کا شہر میں داخلہ ممنوع

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء): شارجہ پولیس نے خالد پورٹ سے شہر میں آنے والے بھاری ٹرکوں کے لیئے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔ نئے اوقات کار کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے سے لیکر رات گیارہ بجے تک بھاری ٹرکوں کے خالد پورٹ سے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے ٹرک ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ نئے اوقات کار کا خیال رکھیں ورنہ ٹریفک میں خلل پڑنے کا اندشہ ہوتا ہے ۔ جبکہ وقت کی پابندی نہ کرنے والے افراد کو جرمانہ بھی کیا جائے گا۔واضع رہے کہ شارجہ میں شام کے اوقات میں شدید رش ہو جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں پر بھی محیط ہو جاتا ہے۔ جبکہ ان ٹرکوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہو جانے کا خدشہ بھی ہوتا ہے ۔