گزشتہ مالی سال کے دوران بیرون ملک سے 5ارب 39 کروڑ ڈالر کی کھانے پینے کی اشیا درآمدکی گئیں

پیر 25 جولائی 2016 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود ملک کا اربوں ڈالر زرمبادلہ صرف خوراک کی درآمد پر خرچ ہو رہا ہے،گزشتہ مالی سال کے دوران بیرون ملک سے 5 ارب 39 کروڑ ڈالر کی کھانے پینے کی اشیا درآمدکی گئی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2015-16کے دوران بیرون ملک سے 5 ارب 39 کروڑ ڈالر کی کھانے پینے کی اشیا منگوائی گئیں۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق ایک ارب ستاسی کروڑ ڈالر کا خوردنی تیل، ساٹھ کروڑ ڈالر کی دالیں، اکاون کروڑ ڈالر کی چائے کی پتی اور اٹھائیس کروڑ ڈالر مالیت کا دودھ، کریم اور دودھ سے بنی اشیا درآمد کی گئیں۔اس دوران پاکستان سے خوراک کی برآمدات کا حجم پہلے سے بارہ فیصد کم ہو کر تین ارب ننانوے کروڑ ڈالر رہ گیا، پاکستان میں بیس لاکھ ٹن سے زیادہ سرپلس گندم گوداموں میں پڑی خراب ہو رہی ہے، لیکن ایک سال کے دوران صرف ایک ہزار ایک سو ٹن گندم ہی برآمد کی جا سکی۔

متعلقہ عنوان :