فلسطینی شہری نے قید تنہائی میں ڈالے جانے پر بھوک ہڑتال شروع کردی

پیر 25 جولائی 2016 16:52

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء)اسرائیلی جیلوں میں قید مزید ایک فلسطینی شہری نے قید تنہائی میں ڈالے جانے کیخلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الخلیل گورنری کے رہائشی ولید مسالمہ کو گزشتہ کئی ماہ سے قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قید تنہائی میں ڈالے جانے کیخلاف مسالمہ نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ مسالمہ کو گذشتہ برس 26 اکتوبر کو ’نفحہ‘ جیل میں قید تنہائی میں ڈالا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اسے ایچل جیل منتقل کیا گیا جہاں ’الشامور‘ قید خانے میں تنہا پابند سلاسل ہیں۔عمر قید کی سزا کے تحت قید مسالمہ گزشتہ 15سال سے قید ہیں۔ مسالمہ شادی شدہ اور پانچ بچوں کے باپ ہیں۔