ماجد خان نے عوام کے ضمیر پیسوں پر خریدے ،کرپشن بے نقاب کروں گا ، نور الباری

پیر 25 جولائی 2016 16:50

راولپنڈی،مانسہرہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر و امیر حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہا ہے کہ ماجد خان نے عوام کے ضمیر پیسوں پر خریدے ،ماجد خان کی کرپشن بے نقاب کروں گا ،احتساب بیورو میں ان کے خلاف کیس کے لیے ثبوت جمع کیے ہیں جعلی سٹیٹ سبجیکٹ پر ووٹ کاسٹ کیے گئے وادی کے ووٹ جموں میں درج کیے گئے ،ماجد خان کی دھاندلی بے نقاب کی جائے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماجد خان نے ایک ایک ووٹ کئی کئی ہزار وپے کے عوض خریدا ہے اس کے تمام ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں الیکشن کمیشن میں پیش کیے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے ووٹ دئیے ہیں ان کے حقوق کی جنگ لڑوں گا ان کو تنہا نہیں چھوڑوں کا اور ماجد خان کا پیچھا کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :