سرینگر،سید علی گیلانی کوگرفتار کر کے تھانے میں نظربند کردیاگیا

پیر 25 جولائی 2016 16:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو گرفتار کر کے ہمہامہ پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے لوگوں سے پیر کو ضلع اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور وہاں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اورحالیہ انتفادہ کے دوران شہید ہونیوالے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نماز ظہر کے بعد لال چوک میں منعقد ہونیوالی ریلی میں شرکت کی اپیل کی تھی ۔

تاہم سید علی گیلانی نے جو گھر میں نظربند ہیں اسلام آباد کی طرف جانے کیلئے جیسے ہی گھر سے نکلے تو بھارتی پولیس نے انہیں گرفتار کر کے ہمہامہ پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا۔