پولیو ورکرزکی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،ڈی سی ملیر

پیر 25 جولائی 2016 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر ملیرسید محمد علی شاہ نے پولیو مہم کے حوالے سے تمام پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو محفوظ ترین بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ملیر سید محمد علی شاہ نے ضلع ملیر میں ہونے والی اگلی پولیو مہم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس کے تحت مورخہ پچیس تا اٹھائیس جولائی ضلع ملیرکے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی سی ملیر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرز،ٹاون ہیلتھ افسران،ایس پی ملیر ڈاکٹر نجیب اور رینجرز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ملیر کا کہنا تھا کہ ضلع ملیر میں گزشتہ تمام انسدادپولیو سرگرمیوں میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،جس کی وجہ ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کے درمیان بھرپور ہم آہنگی اور معلومات کا تبادلہ ہے ۔ ڈی سی ملیر کے مطابق پولیو ورکرز کی سیکورٹی ان کے اولین مقاصد میں شامل ہے،اور اس کے لئے موجودہ وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :