اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

پیر 25 جولائی 2016 16:47

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی کہ اورکزئی ایجنسی کے علاقہ اڑخی میں کلعدم تنظیم کے کمانڈر فضل حیات عرف ملنگے کے ٹھکانے میں اسلحہ موجود ہے جس پر سیکورٹی فورسز نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے کمانڈر فضل حیات عرف ملنگے کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ برآمد کیا گیا اسلحہ کسی بھی تخریب کاری میں استعمال کیا جا سکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :