سانحہ صفورا کے سزا یافتہ مجرم سعد عزیز کو پولیس مقابلہ کیس میں عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا

سانحہ صفوراکامقدمہ نمٹانے کے باوجودفوجی حکام نے سعدعزیزکی تحویل جیل منتقل نہیں کی ہے،جیل حکام کی رپورٹ

پیر 25 جولائی 2016 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) سانحہ صفورا کے سزا یافتہ مجرم سعد عزیز کو پولیس مقابلہ کیس میں عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا ۔پیر کو انسداد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالت میں سعد عزیز کے خلاف پولیس مقابلہ کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت جیل حکام نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سانحہ صفوراکامقدمہ نمٹانے کے باوجودفوجی حکام نے سعدعزیزکی تحویل جیل منتقل نہیں کی ہے۔ تحویل نہ ہونے سے مجرم کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔جیل حکام نے استدعا کی کہ محکمہ داخلہ کوسعدعزیزکوجیل منتقلی کیلئے اقدامات کاحکم دیاجائے۔ واضح رہے کہ سعدعزیزکی خلاف2015میں سمن آبادتھانے میں پولیس مقابلہ اوراقدام قتل کامقدمہ درج ہواتھا ۔

متعلقہ عنوان :