سانحہ صفورا کے فنانسر شیبا احمد کے خلاف پولیس فائل نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہوسکی

پیر 25 جولائی 2016 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) انسداد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالت میں سانحہ صفورا کے فنانسر شیبا احمد کے خلاف پولیس فائل نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہوسکی ۔عدالت نے کیس کی سماعت 9اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ صفورا کے فنانسر شیبا احمد کے خلاف ممنوعہ لٹریچر رکھنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔پولیس فائل نہ ہونے کے باعث ملزم پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :