سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن محبوب کی گمشدگی کا معاملہ لاپتہ افراد کمیشن بھیجنے کا حکم دے دیا

پیر 25 جولائی 2016 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن محبوب کی گمشدگی کا معاملہ لاپتہ افراد کمیشن بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں 15لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ارشاد ، محمد حسن ،طلحہ ، معاذ ، نعیم ، محمد حسین اور غوث کی دوبارہ جے آئی ٹی کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے کارکن محبوب کی گمشدگی کا معاملہ لاپتہ افراد کے کمیشن میں بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔دوران سماعت پولیس نے پی ایس پی کارکن اعجاز عرف کالا منا کی گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی ،جس کے بعد اہل خانہ نے اعجاز عرف کالا منا کی گمشدگی کی درخواست واپس لے لی ہے ۔