سندھ ہائی کورٹ نے روٴف صدیقی کی ضمانت سے متعلق فوری سماعت کی درخواست ایک مرتبہ پھر مسترد کردی

پیر 25 جولائی 2016 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالروٴف صدیقی کی ضمانت سے متعلق فوری سماعت کی درخواست ایک مرتبہ پھر مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے کیس میں گرفتار میں عبدالروٴف صدیقی کی وکلاء کی جانب سے ایک مرتبہ پھرضمانت سے متعلق فوری سماعت کی درخواست دائر کی گئی ۔عدالت نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم جیل میں ہے اس لیے فوری سماعت کی ضرورت نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :