Live Updates

پی ٹی آئی کی نیب کیخلاف ریلی،کارکن آپس میں لڑ پڑے،تھپڑوں‌اور مکوں کی بارش

کارکنوں نے میڈیا نمائندوں کو بھی نشانہ بنایا،لڑائی میں متعدد کارکن زخمی،کارکنوں میں‌بدنظمی سیلفی بنانے کے معاملے پر ہوئی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جولائی 2016 16:33

پی ٹی آئی کی نیب کیخلاف ریلی،کارکن آپس میں لڑ پڑے،تھپڑوں‌اور مکوں ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) : تحریک انصاف کی نیب کے خلاف احتجاجی ریلی میں بدنظمی پیدا ہوگئی ہے،کارکن آپس میں لڑ پڑے،ایک دوسرے پر تھپڑوں‌اور مکوں کی بارش کردی،کارکنوں میں‌بدنظمی سیلفی بنانے کے معاملے پر ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں میں‌نیب آفس کے باہر جھگڑا ہوا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے میڈیا نمائندوں کو بھی نشانہ بنایا۔کارکنوں کے درمیان لڑائی میں متعدد کارکن زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات