الجوف: مسجد میں نامعلوم فرد نوزائیدہ بچہ چھوڑ گیا

پیر 25 جولائی 2016 16:31

الجوف: مسجد میں نامعلوم فرد نوزائیدہ بچہ چھوڑ گیا

الجوف: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء): الجوف پیٹرولنگ پولیس کو مقامی مسجد سے ایک لاوارث نوزائیدہ بچہ ملا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار معمول کے پیٹرولنگ ڈیوٹی پر تھے ۔ مسجد کے پاس سے گزرتے ہوئے کسی نے بتایا کہ مسجد میں سے کسی بچے کے رونے کی آواز آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں نے مسجد میں جا کر دیکھا تو نماز والی چٹائی پر ایک نوزائیدہ بچہ پڑا تھا۔

پولیس نے مسجد میں اس کے والدین کو ڈوھونڈنے کی کوشش کی مگر کوئی نہ مل سکا۔ پولیس اہلکار وں کو شک ہے کہ کوئی اسے یہاں جان بوجھ کر چھوڑ گیا۔ پولیس کے مطابق بچہ بالکل صحت مند ہے ۔ پولیس نے بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ تا کہ اس بچے کے بارے میں کچھ پتہ چلایا جا سکے ۔ لیکن ابھی تک بچے کے والدین کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ۔