قلعہ عبداللہ روڈ پراجیکٹ کرپشن کیس ، نامزد ملزمان کے ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کے احکامات

پیر 25 جولائی 2016 16:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) احتساب عدالت کوئٹہ کے جج عبدالمجید ناصر نے قلعہ عبداللہ روڈ پراجیکٹ کرپشن کیس میں نامزد ملزمان کے ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کے احکامات دے دئیے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز قلعہ عبداللہ روڈ پروجیکٹ کرپشن کیس میں نامزد ملزمان ٹھیکیدار محمدداؤد اور گل شاہ کو احتساب عدالت کوئٹہ کے جج عبدالمجید ناصر کے روبرو پیش ہوئے نیب کی جانب سے عدالت میں ملزمان کی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست گزاری گئی جس پر عدالت کے جج نے کیس میں نامزد دونوں ملزمان کی ریمانڈ میں 15روزمزید ریمانڈ کے توسیع کے احکامات دے دئیے۔

متعلقہ عنوان :