بھارتی فوج نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو 17 کرفیو کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرلیا

پیر 25 جولائی 2016 16:31

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو 17روز سے جاری کرفیو کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پیر کو بھی مسلسل سترویں روز کرفیو نافذ رہا۔ بھارتی بربریت کے خلاف حریت کانفرنس نے پیر کو مظاہروں کا اعلان کررکھا تھا جس دوران حریت رہنما سید علی گیلانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیاء اور دوائیوں کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بدستور بند ہیں اخبارات پر بھی پابندی عائد ہے۔ واضح رہے کہ 8جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کئے گئے تھے جس پر قابض فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کردی تھی ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک شہداء کی تعداد 56 ہوچکی ہے جبکہ پانچ ہزار افراد زخمی ہیں۔