وزیراعظم نواز شریف 9ستمبر کو سیالکوٹ کا دورہ کریں گے

پیر 25 جولائی 2016 16:30

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 9ستمبر کو سیالکوٹ کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سہ پہر 2بجے اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر سیالکوٹ پہنچیں گے جہاں وہ دن 3بجے کینال ویو کالونی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی صدارت میں منعقد ہونے والے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے اور سیالکوٹ تاایمن آباد دورویہ سڑک سمیت دیگر منصوبہ جات کا افتتاح بھی کریں گے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیالکوٹ تاایمن آباد کارپٹ روڈ بن چکی۔ اب اسے دورویہ کرنے کے سلسلہ میں متوازی نئی سڑک بنے گی جس پر 2ارب سے زائد رقم خرچ ہوگی۔ وزیراعظم کی آمد پر سیالکوٹ ،ڈسکہ،سمبڑیال اور پسرور سے بڑی تعداد میں کارکنان جلسہ گاہ میں پہنچیں گے۔ پسرور سے ارکان صوبائی اسمبلی منور علی گل ،رانا لیاقت علی اور رانا محمد افضل الگ الگ جلوسوں کی قیادت کرتے ہوئے سیالکوٹ پہنچیں گے ۔

متعلقہ عنوان :