وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پرسوں اسلام آباد میں طلب کرلیا

پیر 25 جولائی 2016 16:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا‘ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کیلئے نام کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے نام کی حتمی منظوری دی جائے گی۔