Live Updates

تحریک انصاف کا نیب ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج ،پولیس کی بھاری نفری تعینات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جولائی 2016 16:25

تحریک انصاف کا نیب ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج ،پولیس کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے نیب ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کے باعث پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کے رہنماء سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ نیب حکمرانوں کی کاسہ لیسی بند کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کو شریف خاندانوں نے پاکستان میں متعارف کروایا۔یاد رہے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کرپشن کے خلاف نیب ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔جس کے تحت تحریک انصاف کے کارکن نیب کے سامنے جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات