پا کستان میں اس وقت مختلف مالیت کے 3.4 کھر ب کے کر نسی نوٹ سرکولیشن میں ہیں ،ڈپٹی چیف منیجر اسٹیٹ بنک

پیر 25 جولائی 2016 16:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی۔2016ء) اسٹیٹ بنک آف پا کستان کے ڈپٹی چیف منیجر اکمل جاوید کھوکھر نے کہا ہے کہ پا کستان میں اس وقت مختلف مالیت کے 3.

(جاری ہے)

4 کھر ب کے کر نسی نوٹ سرکولیشن میں جن میں سے خراب اور بو سید ہ نو ٹوں الگ کر نے کے لئے کمر شل بنکوں کے تعاون سے آٹو میٹک کیش پر و سیشنگ مشین نصب کی جا ئے گی اس کا م کو آئند ہ سال 2 جنو ری تک مکمل کر لیا جا ئے گا وہ گز شتہ روز کر نسی مینجمنٹ کے ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جس میں فیصل آباد سمیت چنیوٹ سر گودھا جھنگ ٹو بہ ٹیک سنگھ اور خوشاب کے ضلع کے 36 بنکوں کے ریجنل ہیڈ اور سینئر افسران نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ بنک کیش مینجمنٹ کی ذمہ داری اسٹیٹ بنک کی تھی تاہم اب اس میں کمرشل بنکوں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے جبکہ سرکولیشن میں چلنے واے کٹے پھٹے نو ٹوں کو فوری تبدیل کیا جا سکے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں جو حکمت عملی وضح کردی گئی ہے جس کے تحت تمام بینک ریجنل سطح پر آٹو میٹک کیش پروسیسنگ شروع کرکے صاف اور پرانے خراب نوٹ الگ الگ کرینگے صارفین کیلئے صاف نوٹ ہی استعمال کئے جائینگے جبکہ باقی نوٹ اسٹیٹ بینک کو دے دیئے جائینگے بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو دسمبر تک کیش ہیڈنگ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو آگاہ کریں تاکہ دو ہزارہ سترہ تک اس کو چالو کردیا جائے انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ نظام پانچ سو ، ایک ہزار اور پانچ ہزار کے نوٹوں کیلئے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :