ساہوال ،دہشت گردوں کا سہولت کار سول ہسپتال کی مسجد کا امام قاری محمد عثمان گرفتار

پیر 25 جولائی 2016 16:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دورہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال کے موقعہ پر سراغ رسا اداروں نے ایک فون کال پر دہشت گردوں سے ر ابطہ کرنے کے الزام میں سول ہسپتال کی مسجد کے امام قاری محمد عثمان کو چھاپہ مار کر سی ٹی ڈ ی نے گرفتار کر لیا اور قاری محمد عثمان کے قبضہ سے دہشت گردی میں استعمال ہونے والا میٹریل اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انسداد دہشت گردی ملتان کی عدالت سے سات یوم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے دہشت گردوں سے رابطے کا اعتراف کر لیا ہے اور انہیں سہولت فراہم کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :