ابو ظہبی: پولیس نے ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی 50فیصد رعایت ختم کر دی

پیر 25 جولائی 2016 16:09

ابو ظہبی:  پولیس نے  ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی 50فیصد رعایت ختم کر ..

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء): ابوظہبی پولیس نے پہلی اگست سے شہریوں کو ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی 50فیصد رعا یت کو ختم کر دیا ہے ۔اب ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 100فیصد جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔اس سے پہلے جرمانے ادا کرنے پر رہائشیوں کے جرمانے میں سے خود کار طریقہ سے رعایت کر دی جاتی تھی ۔ لیکن اس نئے قانون کے بن جانے کے بعد اب ایسا ممکن نہیں ہوگا۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں کمی ، لانے اور شہریوں کو اپنی ذمہ داریوں سیروشناس کروانے کے لیئے ایسا کیا جا رہا ہے ۔ اس سے روڈ سیفٹی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ مئی میں امارات میں ٹریفک حادثات میں 42 فیصد اضافہ ہو ا ہے ۔ 2016کی پہلی سہہ ماہی میں کُل77 اموات ٹریفک حادثات کے باعث پیش آئیں۔

(جاری ہے)

جبکہ 2015میں اسی عرصے میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 54رہی تھی۔

ابوظہبی میں ٹریفک کی اہم خلاف ورزیاں اور اس پر کیئے جانے والے جرمانے مندرجہ ذیل ہیں۔
۔ ریس لگانا، بے ہنگم گاڑی چلانے پر ۔۔۔ 2000درہم (12بلیک پوائینٹس)
۔نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر ۔۔۔1000درہم (24بلیک پوائینٹس)
۔متعین کردہ سپیڈ لمٹس سے تیز گاڑی چلانا۔1000درہم (12بلیک پوائینٹس)
۔ پیدل سڑک عبور کرنے والوں کو خطر ے میں ڈالنا۔1000درہم (12پوائینٹس)
۔غلط جگہ گاڑی پارک کرنا ، فائر ہائیڈرینٹس، ایمرجنسی رسپانس والی جگہوں پر ۔۔1000درہم ( چار بلیک پوائینٹس)
۔ ٹریفک لائیٹس کا خیا ل نہ کرنا۔۔۔۔۔ 800درہم (8بلیک پوائینٹس) جیسے جرمانے شامل ہیں۔