دبئی:ک15اگست سے کاروں کی رجسٹریشن کی تجدیدصرف آن لائن ہی ہوگی: آر ٹی اے

پیر 25 جولائی 2016 15:44

دبئی:ک15اگست سے کاروں کی رجسٹریشن کی تجدیدصرف آن لائن ہی ہوگی: آر ٹی ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تین سال سے کم پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تجدید 15اگست سے آن لائن شروع ہو جائے گی۔ 15اگست کے بعد آن لائن رجسٹریشن صرف آن لائن ہی ہو گی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ ستمبر سے اس میں دو نئی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ گم ہو جانے والی یا کار رجسٹریشن کی تبدیلی کے لیے اور لائسنس کی نمبر پلیٹس کے لیئے آر ٹی اے کی ویب سائٹ سے رجوع کرنا ضروری ہوگا۔ آر ٹی اے نے پچھلے سال کاروں کے فلیِٹ مالکان کو ایسی سہولت دی گئی تھی۔ لیکن اگست سے یہ سہولت شہریوں کو بھی دی جارہی ہیں۔