شادی والی رات دلہن پراسرار طور پر جاں بحق

خوشیوں سے بھرے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی

پیر 25 جولائی 2016 15:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی۔2016ء) ساہیوال کے نواحی چک 9-138 ایل میں دلہن شادی والی رات پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی جس کی شکایت ملنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خوشیوں سے بھرے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، 22 جولائی کو محنت کش مقبول احمد کی شادی چک 367 ای بی میں ہوئی تھی اور سہاگ رات کو دلہن نسیم پراسرار طور پر بے ہوش ہوگئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دلہن کی موت کی تصدیق کردی۔مقامی ذرائع کے مطابق جب نسیم بی بی کی موت کی خبر ولیمہ کے وقت اس کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا اور دلہن کے پراسرار طورپر جاں بحق ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ڈیرہ رحیم پولیس بھی حرکت میں آگئی اور تفتیش شروع کردی۔۔

متعلقہ عنوان :