سپریم کورٹ :نئی شوگر ملز کے قیام کے حوالے سے دائر درخواستیں خارج

پنجاب میں نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن قانونی قرار

پیر 25 جولائی 2016 15:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی۔2016ء) سپریم کورٹ نے پنجاب میں نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن قانونی قرار دیتے ہوئے نئی شوگر ملز کے قیام کے حوالے سے دائر درخواستیں خارج کردیں۔

(جاری ہے)

پیر کو محفوظ فیصلہ جسٹس اعجاز افضل نے پڑھ کر سنایا ہے ، پنجاب حکومت نے نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی لگا رکھی ہے تاہم پابندی کے نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا اور سپریم کورٹ نے پابندی کے خلاف درخواستیں خارج کردی ۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے نئی شوگرملز کے قیام پر پابندی 2006 میں کپاس کی کاشت کے تحفظ کے لیے لگائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :