الیکشن کمیشن ارکان کی نامزدگی آئین کے مطابق ہوئی ،عمران اپنا گلہ شکوہ اپوزیشن لیڈر سے کریں،پرویز رشید

پیر 25 جولائی 2016 15:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے الیکشن کمیشن پنجاب کے رکن کی نامزدگی پر عمران خان کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپوزیشن لیڈر بننے کا اعزاز حاصل نہیں ہوا لہذا اپنا گلہ شکوہ اپوزیشن لیڈر سے کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز الیکشن کمیشن پنجاب کے رکن کے انتخاب پر عمران خان کے سوال پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام اراکین کا انتخاب چناؤ سے ہوا ہے حکومت اپنے نام دیئے اور اپوزیشن نے اپنے۔ حکومت اور اپوزیشن کو ایک دوسرے کے ناموں کا علم نہیں تھا اور الیکشن کمیشن کے تمام اراکین کے لئے مشاورت آئین کے تحت ہوئی ۔ عمران خان کو گلہ شکوہ کرنے سے قبل آئین پاکستان پڑھنا چاہئے ۔ نئے طریقہ کار کے تحت الیکشن کمیشن اب کبھی غیر فعال نہیں ہو گا انہوں نے مزید کہ اکہ اب تک کے انتخابات میں عمران خان کو لیڈر آف اپوزیشن کا اعزاز حاصل نہیں ہوا لہذا وہ اپنا گلہ شکوہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے کریں ۔