مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پیرس میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 25 جولائی 2016 15:25

سرینگر۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی۔2016ء) فرانس کے دار الحکومت پیر س میں کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں کشمیری ،اور پاکستانی کیمونٹی کے افراد نے شرکت کی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنما حسن البنا نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کررکھا ہے اوروہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام تحریک آزادی کشمیر کو استقامت کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں اور بھارت کو بالآخرکشمیر کو آزاد کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا برہان وانی سمیت شہدائے کشمیرکا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم دنیا بھر میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کریں گے ۔ انہوں نے فرانس اور دوسرے یورپین ممالک سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔مظاہرین بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی اور مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :