شارجہ: اے ٹی ایم مشین کی رقم ترسیل کرنے والے دو اہلکار وں پرڈاکوؤں کا حملہ

پیر 25 جولائی 2016 15:18

شارجہ: اے ٹی ایم مشین کی رقم ترسیل کرنے والے دو اہلکار وں پرڈاکوؤں کا ..

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء): شارجہ میں سکیورٹی کمپنی کے دو اہلکاروں پر ڈاکوؤں نے مبعینہ طور پر حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اہلکار اے ٹی ایم کی رقم کی ترسیل کرنے کے لیئے جب ایک شاپنگ مال میں پہنچے تو ان پر دو ڈاکوؤں نے اچانک حملہ کر دیا۔ لیکن اسی لمحے سکیورٹی گارڈز نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

دونوں ڈاکوؤں کا بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ سکیورٹی گارڈ کے اطلاع کرنے پر پولیس فوراََ شاپنگ ما ل پہنچ گئی۔ زخمی ہونے والے سکیورٹی گارڈ کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔ اور امید ہے کہ وہ ان ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیں گے۔ اس موقع پر پولیس چیف نے سکیورٹی گارڈز کی بہادری کی تعریف اور ان کی کارگردگی کو سراہا۔