چین اور آسیان مشترکہ تقدیر کی قریبی کمیونٹی کی تعمیر کیلئے سیاسی ا عتبار میں اضافہ کر یں ، چینی وزیر خارجہ

پیر 25 جولائی 2016 14:55

وائن ٹیائن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اتوار کو اس بات پر زور دیا کہ باہمی ا عتبار میں اضافہ ، تعاون کو فروغ اور علاقائی استحکام برقرارر کھ کر چین ۔آسیان تعلقات کو فروغ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

وانگ نے ان خیالات کا اظہار لاؤس جس نے امسال آسیان کی چیئرمین شپ سنبھالی ہے کہ دارالخلافہ وائن ٹیائن میں آسیان وزرائے خارجہ کے 49ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے آسیان کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں کیا ۔وانگ نے جن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں ا ن میں سے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ڈان پرامد نینائی اور سنگا پور کے وزیر خارجہ لی ویان بالا کرسنن شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :