دس یونانیوں میں 7چین ، دوطرفہ تعاون کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں ، سروے

پیر 25 جولائی 2016 14:55

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) جریدہ ” ایوگی “(ڈان) کیلئے پولنگ فرم پبلک ایشو کی طرف سے کئے جانیوالے ایک رائے عامہ سروے کے مطابق یونانیوں کی بھاری اکثریت چین اور چینی عوام کے بارے میں مثبت رائے رکھتی ہے اور دوطرفہ تعاون کا خیرمقدم کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق 70فیصدیونانی کی چین اور چینی عوام کے بارے میں مثبت رائے ہے جبکہ 67فیصد جواب دینے والوں نے چین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو پیداوار کے اچھا موقع قرار دیا ہے ، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں یونان میں یورو شک و شبہ انتہائی زیادہ ہے ،55فیصد یونانیوں نے یورو کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا ہے جبکہ 44فیصد نے یورپی یونین کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کیا ہے، اس کی اطلاع یونان کی قومی خبررساں ایجنسی امنا ( Amna) نے دی ہے ۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر آج گریگزٹ کے بارے میں کوئی ریفرنڈ م کرایا گیا تو کس کے حق میں ووٹ دینگے تو 56فیصد یونانیوں نے کہا کہ وہ یورو زون میں رہنے کے حق میں ووٹ دینگے جبکہ 39فیصد نے کہا کہ اس کے خلاف ووٹ دینگے ۔دریں اثنا 72فیصد نے کہا کہ وہ برسلز سے بعض اختیارات واپس لینے کے لئے قومی حکومت کو ترجیح دینگے ۔

متعلقہ عنوان :