سان مارینو میں پہلے روایتی چینی میڈیسن میوزیم کا افتتاح

چین کے روایتی میڈیسن کے قدیم فن سے منسوب یہ میوزیم یورپ میں پہلا ادارہ ہے

پیر 25 جولائی 2016 14:55

سان مارینو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) روایتی چینی میڈیسن کے قدیم فن (ٹی سی ایم ) کے نام سے منسوب یورپ میں پہلا میوزیم کا یہاں افتتاح ہو گیا ہے ، اس موقع پر متعدد خوش کن فنکارانہ تقریبات کا آغاز کیا گیا ، افتتاحی تقریب کاانعقاد کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے آغاز سے قدرے ایک سال بعد کیا گیا ہے ،یہ انسٹی ٹیوٹ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی کوشش میں چین اور سان مارینو کے تعلیمی حکام کی طرف سے مارچ 2015ء میں قائم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی شہریوں اور چینی حکام نے منعقدہ ہونیوالی افتتاحی تقریب سے لطف اٹھایا ، عوام کو پوری توجہ سے ادویات ، طبی آلات اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈ کوارٹر کی بالائی سطح پر بیماریوں کا علاج کرنیوالی روایتی جڑی بوٹیوں کی پیمائش دیکھنے کے لئے مدعو کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :