جدہ: ایک ہی دن چار سعودی شہریوں کے سر قلم ، تین سگے بھائی بھی شامل

پیر 25 جولائی 2016 14:48

جدہ: ایک ہی دن چار سعودی شہریوں کے سر قلم ، تین سگے بھائی بھی شامل

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء): سعودی عرب میں ایک ہی قبیلے کے چھ افراد کے قتل میں ملوث چار سعودی شہریوں کا اتوار کے دن سر قلم کر دیا گیا۔ سر قلم کیے جانے والے چار افراد میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چاروں افراد نے کچھ عرصہ قبل زمین کے تنازعے پر اپنے ہی قبیلے کے چھ افراد کا قتل کر دیاتھا۔ ان تمام افراد کا تعلق قوثمی قبیلے سے بتایا جا رہا ہے ۔ واضع رہے کہ سعودی عرب میں قتل، منشیات فروشی ، مسلح ڈکیتی، جنسی زیادتی یا اسلام مخالف بیانات پر سر قلم کرنے کی سزا لاگو ہو تی ہے ۔